سانحہ کوئٹہ ،پہلی برسی کے موقع پر وکلاء برادری کا عدالتوں کا بائیکاٹ

سانحہ کوئٹہ ،پہلی برسی کے موقع پر وکلاء برادری کا عدالتوں کا بائیکاٹ

پشاور(نیوزرپورٹر)سانحہ کوئٹہ کی پہلی برسی کے موقع پرپاکستان بارکونسل کی کال پرپشاورہائی کورٹ ا ورماتحت عدالتوں میں منگل کے روز عدالتی بائیکاٹ کیاگیااورکوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کے باعث سائلوں کو مایوس لوٹناپڑااوربیشترمقدمات کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی سانحہ میں 72افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں52وکلاء بھی شامل تھے اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس پشاورہائی کورٹ میں منعقد ہوا پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارباب عثمان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس سے خیبرپختونخوابارکونسل کے رکن اعجازصابی اوردیگر سینئروکلاء نے خطاب کیااورسانحہ کی مذمت کی جبکہ اس موقع پرسانحہ میں جاں بحق وکلاء اوردیگرافراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوراجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول