عوام موجودہ حکومت کو ماضی کی حکومتوں سے ہزار درجے بہتر سمجھتے ہیں : میاں جمشید الدین
نوشہرہ (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت کو ناکام کہنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں ایسی کارکردگی دکھائی ہے جس کے نتیجے میں عوام نے انہیں تاریخی شکست سے دوچار کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے حربے اب نہیں چلیں گے اورعوام حقوق غصب کرنے والوں کو کبھی دوبارہ قومی خزانہ لوٹنے کا موقع نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ سازشیں کرنے والے چور دروازے سے اقتدار کے حصول کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کہ کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔