نوشہرہ ، شدید گرمی ، پیس سکول اینڈ کالج کے طلباء کی حبس سے حالت غیر

نوشہرہ ، شدید گرمی ، پیس سکول اینڈ کالج کے طلباء کی حبس سے حالت غیر

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ حکیم آباد نوشہرہ پر واقع باڑہ کلاتھ مارکیٹوں میں قائم دی پیس سکول اینڈ کالج میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی طلباء وطالبات کی حالت غیر صوبائی حکومت مردان بورڈ اور محکمہ تعلیم نوشہرہ خاموش تماشائی پیس سکول اینڈ کالج میں پہلے طلباء وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تھا اب جان کے لالے پڑ گئے ہیں پیس سکول انتظامیہ نے صوبائی حکومت ، وزارت تعلیم کے احکامات فیس کی لالچ میں آکر پاؤں تلے روند دئیے اور شدید گرمی باوجود چھٹیاں ختم کرادی گئی ماہانہ کروڑوں روپے کمانے والی انتظامیہ نے مردان بورڈ کی ملی بھگت سے امتحانی مراکز کا سودا کرکے والدین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے برائے پوزیشن دلوادئیے جس کا جیتا جاگتا ثبوت یہ ہے یہی طلباء وطالبات میڈیکل اور انجینئرنگ کے انٹری ٹیسٹس میں فیل ہوجاتے ہیں طلباء وطالبات کو اپنے سکول میں داخلے کیلئے راغب کرنے کیلئے موٹرکار سمیت دیگر انعامات کالالچ دے کر تعلیم کے نام پر مال کماؤ کا دھندہ عروج پر ہے طلباء وطالبات کے والدین کا سکول کے خلاف زبردست احتجاج صوبائی حکومت اور احتساب بیورو پیس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ اس قسم کے مال کماؤ تعلیمی اداروں سے جان خلاصی ہوسکے تفصیلات کے مطابق باڑہ کلاتھ مارکیٹوں میں قائم پیس سکول اینڈ کالج حکیم آباد کی ناقص کارکردگی میڈیکل کے ایٹا ٹیسٹ میں پیس سکول کے طلباء وطالبات بری طرح ناکام پیس سکول اینڈ کالج انتظامیہ اس منصوبے میں ناکام طلباء وطالبات کے والدین نے ان کے خلاف منعقدہ پریس کانفرس میں شرکت سے انکار پر پریس کانفرنس ملتوی پیس سکول اینڈ کالج کے مالک جنہوں نے سی اینڈ ڈبیلو ایبٹ آباد میں کلرک کی حیثیت سے بھرتی ہوئے اور اکاؤنٹنٹ تک پہنچنے کے بعد کروڑ پتی کیسے بنے احتساب بیورو ان کے خلاف فوری طورپر تحقیقات شروع کریں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور صوبائی وزیرتعلیم پیس سکول اینڈ کالج کی تقریبات میں شرکت کی بجائے ان کے خلاف انکوائری کرائیں اور سرکاری سکولوں کے نتائج بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے مردان سے نوشہرہ، نوشہرہ سے جہانگیرہ اور جہانگیرہ سے ایبٹ آباد تک پیس سکول اینڈ کالج نے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ میں سے کوئی بھی پوزیشن حاصل نہ کرسکا کیونکہ ان کی تعلیمی معیار انتہائی گرچکی ہے اور روڈوں پر بڑے بڑے بورڈ کے ذریعے سابقہ وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ کے بڑے بڑے تصاویر لگاکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اشتہار بازی کے ذریعے اپنی قد کاٹ بڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ہم کئی عرصہ سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ دی پیس سکول اینڈ کالج حکیم آباد جو کہ باڑہ کلاتھ مارکیٹوں میں قائم ہے اور وہ کمرے نہیں دکان ہے جس سے طلباء وطالبات شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہے اور گرمی کے موسم میں حبس کی شدت سے کئی طلباء وطالبات بے ہوش ہوچکے ہیں لیکن سکول مالکان تعلیم دینے کی بجائے مال کمانے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان اور مردان بورڈ کے چیئرمین پیس سکول اینڈ کالج کے خلاف فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کریں اور طلباء وطالبات کو ذہنی کوفت سے بچائیں انہوں نے کہا کہ پیس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کروڑ پتی بن چکے ہیں اس لئے وہ مردان بورڈ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں طلباء وطالبات کے والدین نے مردان بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے حقیقی معنوں میں محنتی طلباء وطالبات کی محنت کو راہیگاں نہیں جانے دیا اور موٹرکار سمیت لاکھوں روپے کی آفرز ٹھکرادی۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول