عائشہ احد کے حمزہ شہباز کیخلاف الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عائشہ احد کے حمزہ شہباز کیخلاف الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)عائشہ گلالئی کی طرز پر عائشہ احد کے حمزہ شہباز شریف کے خلاف الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور ان کی بیوی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے لیکن حمزہ شہباز شریف کی طرف سے اس رشتے کی تردید کی جا رہی ہے، عائشہ احد نے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کی طرف سے اسے دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے بھی سنگین الزامات عائد کئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم این اے عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کی طرز پر عائشہ احد کے الزامات کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید :

علاقائی -