پنجاب سوشل سکیورٹی کے 9ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرچیف سکریٹری کو درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

پنجاب سوشل سکیورٹی کے 9ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرچیف سکریٹری کو درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے 9ملازمین کو مستقل نہ کرنے پرچیف سکریٹری کو درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس مدثر خالد عباسی نے عارف نواز سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ 6سال سے پنجاب سوشل سکیورٹی میں ڈیلی ویجز کے طور پر کام کر رہے ہیں میرٹ پر پورا اترنے کے باجود مستقل نہیں کیا جارہا جو رولز کی خلاف ورزی ہے ،درخواست میں استدعا کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو متعدد درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری کو درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی