ایل ڈی اے کو نیسپاک سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے اور سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روک دیا

ایل ڈی اے کو نیسپاک سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے اور سوسائٹی کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو نیسپاک سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے اور سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روک دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ عبوری حکم نیسپاک سوسائٹی کی درخواست پر مدعا علیہان سے جواب طلب کرتے ہوئے جاری کیا، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور سوسائٹی میں مختلف عمارتوں پر پبلک بلڈنگز نے نوٹسز آویزاں کئے جا رہے ہیں جبکہ قانون کے مطابق سوسائٹی میں کوئی بھی پبلک بلڈنگ موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی ایل ڈی اے سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ،ایل ڈی اے کو سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت اور انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، عدالت نے ایل ڈی اے کو نیسپاک سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے اور سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روکتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی