لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا ہے ،جسٹس شمس محمود مرزا نے اس سلسلے میں دائر درخواستوں پر ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے۔درخواست گزاروں کے وکیل وسیم احمد ملک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس قوانین کے تحت کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کے آڈٹ کا اختیار حاصل ہے،علاوہ ازیں عدالت عالیہ انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 170کی ذیلی شق ایک کو پہلے ہی کالعدم قرار دے چکی ہے جس کے تحت نجی کمپنیوں کا آڈٹ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کمشنر ان لینڈ ریونیو غیر قانونی طور پر نجی کمپنیوں کو آڈٹ نوٹس بھجوا رہے ہیں جس پرعدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روکتے ہوئے عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا،عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -