شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کا جواب داخل نہ ہو سکا

شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کا جواب داخل نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزارت داخلہ اور پی سی بی لاہور ہائیکورٹ کے پانچویں مرتبہ نوٹس کے بعد بھی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹرشاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں جواب داخل نہ کروا سکی، عدالت نے جواب داخل کرانے کیلئے وزارت داخلہ اور پی سی بی کو15اگست تک مہلت دے دی ہے۔جسٹس محمد یاور علی نے کرکٹر شاہ زیب کی درخواست پر سماعت کی، تو سرکاری وکیل کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ اور پی سی بی کی طرف سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مزید سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی، عدالت نے عدالت کی آئندہ سماعت پر کرکٹ کے خلاف وہ تمام ریکارڈ پیش کریں جس کی روشنی میں ان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ کرکٹر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے لیکن میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا ہے ،عدالت نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -