پتوکی میں نہر تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کو نوٹس

پتوکی میں نہر تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پتوکی میں نہر تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد اسلم وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ مختص لوگوں کو نوازنے کے لئے غیر قانونی طور پر 18 فٹ اونچی نہر بنائی جا رہی ہے18 فٹ اونچی نہر بنانے سے 15 گاؤں کی زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی نہر کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے،عدالت نے درخواست پر 3ہفتوں میں لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -