گردہ سکینڈل کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب

گردہ سکینڈل کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گردہ سکینڈل کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عبدالستار نے ملزمہ صفیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے اسے گردہ سکینڈل کے مقدمے میں بلاجواز ملوث کیا ہے، ملزمہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں لیکن پھر بھی اسے گرفتار کیا گیا ،ہائیکورٹ ملزمہ صفیہ بی بی کی ضمانت منظور کرے اور رہائی کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -