مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی اورنواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کیلئے درخواست دائر

مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی اورنواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن )کو اسی نام سے انتخابات میں حصہ لینے، نواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی منسوخی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست شہری عاصم عزیز نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا، قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی الیکشن کمشن میں رجسٹریشن ازخود ختم ہو گئی ہے، اب مسلم لیگ (ن)انتخابات میں شیر کا نشان بطور انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتی، نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی نہیں کر سکتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن )کو اس نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، مسلم لیگ (ن)کی الیکشن کمشن میں رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے بھی روکا جائے۔

مزید : علاقائی