توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیاہے،عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جوہر ٹاون کی رہائشی درخواست گزار نسرین بی بی کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ عدالت نے دو سال قبل متبادل پلاٹ کی الاٹمنٹ کا ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا لیکن ایل ڈی اے حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ،عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی سے 10روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی