پنجاب اوورسیز کمشنر کو ہربنس پورہ میں اووسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکدیا

پنجاب اوورسیز کمشنر کو ہربنس پورہ میں اووسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اوورسیز کمشنر کو ہربنس پورہ میں اووسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے نے اووسیز پاکستانی نواز رشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ہربنس پورہ میں 17 کنال اراضی کا مالک ہے اور اس جائیداد کی تقسیم وراثت کے مقدمات سول عدالت میں زیر التواء ہیں لیکن پنجاب اوورسیز کمشنر کے افسران نے بھاری رشوت لے کردرخواست گزار کے ایک رشتہ دار کی شکایت پر اس کی جائیداد پر قبضہ کروانے کی کوشش کی ہے، قانون کی مطابق صوبائی اوورسیز کمیشن اووسیز پاکستانی کے سواکسی شہری کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا، انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب اووسیز کمشنر کو جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکا جائے، عدالت نے پنجاب اوورسیز کمشنر کو اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی