لیسکوکے بوسیدہ ترسیلی نظام نے 10سالہ بچے کی جان لے لی

لیسکوکے بوسیدہ ترسیلی نظام نے 10سالہ بچے کی جان لے لی

لاہور)کامرس رپورٹر(لیسکو کا بوسیدہ ترسیلی نظام ایک اور زندگی لے گیا ۔ مکہ کالونی میں چھت کے پاس سے گزرتے بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے دس سالہ بچہ جان بحق ہو گیا ۔ مکہ کالونی میں دس سالہ حسیب چھت پر کھیل رہا تھا تو چھت کے ساتھ گزرتے ہوئے بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق لیسکو حکام کو کئی بار درخواست دی گئی ہے کہ چھت کے پاس سے گزرتی تاروں کو دو ر کر دیا جائے ۔لیکن لیسکو حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید : علاقائی