جذبہ شہادت سے سرشار قوموں کو کوئی طاقت زیر نہیں کرسکتی‘ بریگیڈیئر جواد احمد

جذبہ شہادت سے سرشار قوموں کو کوئی طاقت زیر نہیں کرسکتی‘ بریگیڈیئر جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی، گگو منڈی، بہاولپور(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، بیورورپورٹ، سپیشل رپورٹر) میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی یوم شہادت کے موقع پر اَن کے آبائی گاؤں طفیل آباد میں تقریب کا اہمتام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جواد احمد ذکاء نے کہا کہ جن قوموں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
میں جذبہ شہادت موجود ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اعلی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل یہ فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی صلاحیتوں کی دنیامعترف ہے ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام کا پاک فوج پر اعتماد ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجی جوانوں اور افسران پر فخر ہے پاک فوج کی قربانیاں پاکستان کی خود مختاری کو قائم رکھے ہوئے ہیں جذبہ حب الوطنی سے سرشارہمارے جوان وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں میجر طفیل شہید کے مزار پربریگیڈ یئر جواد احمد ذکاء نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کرنل اشفاق سیال نے کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن،کرنل عمر نے 13پنجاب رجمنٹ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے میجر طفیل محمد شہیدکے مزار پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاکستان آرمی کے چا ق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی میجر طفیل محمد شہید نے 1958ء میں ضلع کومیلا لکشمی پور کے محاذ پر ملک کادفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا اس موقع پر شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کے لیے مزید قربیانیاں دینے کے عزم کا اظہار کیا اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر راؤ تسلیم اختر کے علاوہ معززین علاقہ ریٹائرڈ آرمی آفیسرز، جوان اور شہداء کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بریگیڈیئر جواد احمد