جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ‘ قوم کاجذبہ حب الوطنی بھی دیدنی

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ‘ قوم کاجذبہ حب الوطنی بھی دیدنی

ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ قطب پور ‘ بہاولپور ‘رحیم یار خان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ راجن پور ‘ محسن وال( جنرل رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جشن آزادی کے حوالے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ‘ جبکہ شہریوں کا جذبہ حب الوطنی بھی اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے ۔ ملتان سے جنرل رپورٹر اور نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،شہرکے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر کے تمام علاقوں میں جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لیے درجنوں عارضی اسٹال قائم ہو گئے ہیں جہاں سے شہری جشن آزادی کے حوالے سے آرائشی اشیاء کی خریداری جوش و خروش سے کر رہے ہیں،جشن آزادی کے حوالے سے مارکیٹوں اور اسٹالوں پر کپڑے اور پلاسٹک کے چھوٹے پرچموں، کیپ اور بچوں کے پاکستانی پرچم والے ڈیزائن پر مبنی کپڑوں اور ٹی شرٹس کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہیں،شہری اپنے گھروں اور محلوں کوسجانے کے علاوہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پر پاکستانی پرچم لگارہے ہیں،پولیس موبائلوں پر بھی پاکستانی پرچم آویزاں ہیں۔ انجمن تاجران پل شوالہ حسن پروانہ روڈ کی جانب سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ طاہر چوہدر ی ایڈووکیٹ نے کی ریلی میں صدر انجمن تاجران پل شوالہ حاجی محمد اکرم‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چےئرمین احتشام الحق اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں 14اگست کو بھرپور ریلی نکالی جائے گی اور پروگرامز بھی کروائے جائیں گے ۔ریلی میں جنرل سیکرٹری عاصم شریف بٹ‘ سینئر نائب صدر عارف بٹ اور نائب صدر محمد عمران نے بھی شرکت کی ۔جشن آزادی ریلی میں ابدالی لنک روڈ کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے آغاز سے قبل سانحہ لاہور کے متاثرین اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چلائی جانے والی آزادی ٹرین پانچ گیلریوں اور چھ فلو ٹس پر مشتمل ہو گی۔پاکستان ریلویز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس موقع پر قوم سے یک جہتی کی نمائندگی کے لیے پندرہ یوم کے لیے آزادی سپیشل ٹرین چلائے گا ۔یہ آزادی سپیشل ٹرین ملک گیر سفر کرے گی جو 12اگست کو مارگلہ سٹیشن سے روانہ ہو گی اور اس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے ۔یہ ٹرین ملتان سمیت بڑے بڑے سٹیشنوں پر رات کو قیا م کے دوران ثقافتی جشن کا مظاہرہ کرے گی ۔چھ فلوٹس میں سے ہر ایک فلوٹ پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق ہو گا جو خطے کی مختلف رنگ و ثقافت کو نمایاں کرے گا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق لیگی کارکنان چوہدری منیر احمد نے جشن آزادی کی مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بعد پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پاکستانی پرچم سے سجی کار پر سوار ھو کر خانیوال سے اسلام آباد کے لیے روانہ ھوگئے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار اور تحصیل رپورٹر کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں گو رنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ بوائز کا لج وہاڑی میں ضلعی سطح کے تقر یر ، مبا حثہ اور مضمون نو یسی کے مقا بلہ جات ہو ئے جس میں سر کاری و رجسٹرڈ پرائیو یٹ کا لجز کے طلبا نے حصہ لیا ججز کے فرائض مختلف کالجز کے پر وفیسرز نے انجام دیئے صد ارت پر نسپل گورنمنٹ کا لج وہاڑی محمد یعقوب رانا نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز وہاڑی سید غلام محمد بخاری مہمان خصو صی تھے ۔ نتائج کے مطابق اردو مضمون نو یسی میں پنجاب کا لج بو رے والا کے طا لب علم محمد احمد نے پہلی اور اسپا ئر کا لج وہاڑی کے طا لب علم محمدمد ثر بشیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی انگلش تقر یر میں گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ کا لج وہاڑی کے طا لب علم محمد شعیب نے پہلی اور اسی کا لج کے طا لب علم شیر باز علی نے دوسری پو زیشن حاصل کی انگریزی مضمو ن نو یسی میں پنجاب کا لج بو رے والا کے نعما ن سر ور نے پہلی اور اسی کا لج کے طا لب علم محمد سمیع اللہ نے دوسری پو زیشن حاصل کی اردو مبا حثہ میں گو رنمنٹ کا لج وہاڑی کے طا لب علم حا فظ محمد راشد نے پہلی اور اسی کا لج کے طا لب علم عمیر شر یف نے دوسری پو زیشن حاصل کی اردو تقر یر ی مقا بلہ جا ت میں گو رنمنٹ کا لج بو رے والا کے عمر ان علی نے پہلی اور پنجاب کا لج وہاڑی کے طا لب علم عثمان حیدر نے دوسری پو زیشن حاصل کی نقابت کے فرائض ڈاکٹر رانا محمد صفدر اور پر وفیسر سجا د اللہ نے انجام دیئے تقر یب کے اختتام پر پو زیشن حاصل کر نے والے طلبا کو تعر یفی سر ٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کا لج وہاڑی میں جشن آزادی کی 70سالہ تقریبا ت کے حوالہ سے حسن قرات ، نعت خوانی ،مصو ری اور ملی نغموں کے مقا بلو ں کا اہتمام کیا گیا تقر یب کی مہمان خصو صی ایم این اے طا ہر اقبال چو ہدری کی اہلیہ جبکہ مہمان اعزاز مسز شبا نہ افضل تھیں حسن قرات کے مقا بلہ میں گو رنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ کا لج بو رے والا کی حافظہ ثمینہ نے پہلی ، گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گرلز کا لج وہاڑی کی حا فظہ سائرہ نے دوسری ، پنجاب کا لج بو رے والا کی حافظہ عا فیہ نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی نعت خوانی کے مقا بلہ میں پنجاب کا لج بو رے والا کی دعا فا طمہ نے پہلی، اسپائر کا لج وہاڑی کی عر وج ہا شمی نے دوسری اور گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کا لج وہاڑی کی عائشہ امین نے تیسری پو زیشن حا صل کی ملی نغموں کے مقا بلو ں میں اسپا ئر کا لج وہاڑی کی سدرہ انو ر نے پہلی ، گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کا لج وہاڑی کی سعدیہ مشتاق نے دو سری اور پنجاب کا لج بو رے والا کی عزہ افضل نے تیسری پو زیشن حاصل کی مقا بلہ مصو ری میں گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کالج بورے والا کی ارم شفیق نے پہلی، پنجاب کا لج وہاڑی کے علینہ طا ہر نے دو سری اور گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کا لج وہاڑی کی ثنا ء فا طمہ نے تیسری پو زیشن حاصل کی اس دوران پرنسپل گورنمنٹ پو سٹ گریجوایٹ گر لز کا لج وہاڑی کی نجمہ گلزار بھی مو جو د تھیں مقابلوں کے اختتام پر طا لبات میں اسنا د تقسیم کی گئیں اور ملک کی تر قی و خو شحا لی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی تقریب کے آخر پر سماجی رہنما شبا نہ افضل نے کالج کیلئے دو لا کھ روپے کا اعلان کیا۔ جشن آزادی پا کستان کی تقر یبا ت کے سلسلہ میں صنعت زار وہاڑی میں‘‘ تحر یک آزادی میں خواتین کا کر دار‘‘ کے موضوع پر تقریری مقا بلوں کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہما ن خصو صی ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر تھے ۔ تقریب کے آخر میں پو زیشن حاصل کر نے والی خواتین میں انعا مات تقسیم کیے گئے ۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں بلدیہ وہاڑی میں ایم این اے طا ہر اقبال چودھری ، رانا طا ہر محمود نمبردار ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین کی قیادت پرچم کشائی کی گئی اس موقعہ پر کونسلر رانا فخر السلام ، عمار اعجاز ، شیخ جا وید کالا ، ایم صادق کا شی ، عما نو ائیل ساون ، چودھری عنایت گجر ، چودھری حکیم سعید ، صدر تاجر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد کے علاوہ سول سوسا ئٹی کے نما ئند گان نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر رانا طاہر محمود نمبردار ، راؤ خلیل احمد نے آخر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دُعا کی۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق 7اگست کو قراء ت،8کو نعت خوانی ،9کو ملی نغمے ،10کو سپورٹس فیسٹیول ،11کو تقریری مقابلے ،12کو پلانٹیشن مہم ،13کو نوجوانوں کی تعمیرو ترقی جیسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے ۔یہ بات ای ڈی او ایجوکیشن میاں اسماعیل ،ڈی ای او ناصر جمال ،ڈی ڈی او اسلم قیصرانی نے "یوم آزادی"کے سلسلہ میں ادارہ سربراہان کو ہدایات دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اردگردونواح کے تمام سکول ایک ہی جگہ طلبہ میں مقابلے کروائیں گے ۔اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹرز چوہدری فیاض سندھو ،چوہدری افضل نسیم وڑائچ ،سید ظفر شاہ ،سید الطاف شاہ ،فائزہ ہاشمی بھی موجود تھیں ۔ بہاولپور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق 70سالہ جشنِ آزادی تقریبات2017کو ملی جوش و جذبے اور عزم و ولولہ کے ساتھ منانے کے لیے بہاولپور میوزیم بہاولپور میں تقریبات کا آغا ز 10 اگست2017بروز جمعرات( کل) آزادی سیمینار سے ہو گا جس کا عنوان ’’ تحریکِ پاکستان میں ریاست بہاولپور کا کردار‘‘ ہے۔ سیمینار میں تحریک و تشکیل پاکستان میں ریاست بہاولپور و نواب سر صادق محمد خان عباسی خامس کے کردار اور بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ساتھ اُن کے دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔ سیمینار کی صدارت شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد حسن رضوی کرینگے۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جشن آزادی کی آمدسے قبل رحیم یارخان سمیت ضلع بھرکے نوجوانوں نے جھنڈوں اور جھنڈیوں کی خریداری کے علاوہ موٹرسائیکل کی ٹینکیوں پر قومی پرچم کی پینٹنگزبھی کرائی جارہی ہیں جبکہ گاڑیوں کی بیک سکرین پر بھی قومی پرچم کے سٹیکر چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے یوم پاکستان کے موقع پر طلبہ و طالبات میں حسن قرات ، نعت ، ملی نغمہ اور مصوری کے مقابلوں کا انعقاد کیاہے تاکہ بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس میں مزید نکھار پیدا ہوسکے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز کالج ہذا میں ضلعی سطح پر حسن قرات ، نعت ، ملی نغموں اور مصوری کے مقابلہ جات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں ڈائریکٹر کالجزڈیرہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین، پروفیسر راؤ افضال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے اس موقع پر ضلع بھر کے کالجوں سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا حسن قرات میں حافظ محمد ابوبکر اور حافظ عبدالغفار نے اول محمد جنید یوسف دوئم اور محمد لقمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی میں محمد زین العابدین نے اول، اسامہ منور نے دوئم ، محمد عمر فاروق اور محمد کلیم نے سوئم پوزیشن حاصل کی پینٹنگ کے مقابلہ جات میں صرف دو طالب علموں نے حصہ لیا محمد جمال اعجاز نے اول جبکہ محمد اظہر نے دوئم پوزیشن حاصل کی اسی طرح ملی نغمہ کے مقابلہ جات میں محمد عمر فاروق نے پہلی ، اسامہ منور نے دوسری اور محمد محسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قبل از یں پروفیسر سجاد حسین نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ملی نغمہ کے مقابلہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کی طالبات شبنم حفیظ اور اریج فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم ہی پاکستان ہیں۔ اس ملک کی عزت ناموس وقار کو بلند کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آزادی منانے کا مقصد ان قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے دن منائے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدنے ضلعی چیئرمین سردار عبد العزیز خان دریشک کے ہمراہ آزادی بس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر ،اے سی راجن پور،پرنسپل کامرس کالج نذیر سکھانی،قاری محمود الحسن ،چیئرمین ایم سی راجن پور ،مولانا جلیل الرحمان صدیقی اور تمام ضلعی افسران موجود تھے۔بعد ازاں پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب سے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی ،ڈی ڈی کالجز ارشد بخاری،پروفیسر کلیم قریشی ،ڈی ایس پی رمیض بخاری،چیئرمین ایم سی کوٹ مٹھن حمزہ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی محبت کا درس ہمیں انبیاء کرام سے حاصل ہوا ہے۔اپنے وطن سے محبت کا اظہارکر کے بھی عبادت کرتے ہیں۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور تقاریرپیش کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یوم آزادی کے حوالے سے تمام ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنے اپنے دفاتر میں یوم آزادی کی تقریبات منعقد کریں۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے بہاؤالدین ذکریاہال میں جشن آزادی کے مناسبت سے ملی نغموں کے مقابلوں کا پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں مختلف کالجز کے طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا او ر ملی نغمے پیش کئے، پروگرام کہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ نے کہاکہ ملی نغموں کو سن کر جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے جبکہ طلباو طالبات کا کہنا تھاکہ اس طرح کے مقابلہ جات ہونے چاہیے تاکہ ہمیں اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ ندیم اختر،وائس چیئر مین محمد رمضان باؤ،ٹی یم او ملک سعید احمد،رانا زاہدحسین ،شہباز بزمی سمیت دیگر موجود تھے،آخر میں بہترین ملی نغمے پیش کرنے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر