مظفر آباد پنچایت زیادتی کیس نچلے عملے کو قصور وار ٹھہرایا گیا‘ افسران کو کلین چٹ

مظفر آباد پنچایت زیادتی کیس نچلے عملے کو قصور وار ٹھہرایا گیا‘ افسران کو ...

ملتان (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خوشنودی کی خاطر تحقیقاتی ٹیم نے مظفر آباد پنچایت زیادتی کیس کا سارا نزلہ نچلے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

عملے پر ڈال دیا۔اعلیٰ افسران کو کلین چٹ دے دی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تین رکنی ٹیم نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری کو سفارش کی ہے کہ ایس ایچ او اور محرر مظفر آباد ، اور افضل اے ایس آئی کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے ،جبکہ ایس ایچ او ویمن پولیس سنٹر اور زینب ٹی ایس آئی کو حقائق چھپانے اور اعلیٰ افسران کو لاعلم رکھنے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے، دوسری جانب سابقہ سی پی اوملتان احسن یونس،ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر اور ایس پی ویمن پولیس سٹیشن اور ڈی ایس پی مظفر آباد سلیم نیازی کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر