پنچائتی نکاح پر ڈی پی او وہاڑی کا نوٹس مقدمہ کی یکسوئی میں تاخیر پر ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی اور انوسٹی گیشن آفیسر معطل

پنچائتی نکاح پر ڈی پی او وہاڑی کا نوٹس مقدمہ کی یکسوئی میں تاخیر پر ایس ایچ ...

وہاڑی (بیورورپورٹ)علاقائی پنچایت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ریاستی قانون کو توڑ کر اپنا حکم چلائے بغیر رضا مندی کے نکاح کو اسلام(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) اور قانون میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے 74ڈبلیوبی زبردستی پنچائتی نکاح کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی اور انوسٹی گیشن آفیسر کو مقدمہ نمبر 265/17کی یکسوئی میں تاخیرپر معطل کر دیاان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری نے پنچایتی فیصلہ کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انوار آفتاب لطیف،طارق سعید ،عمران گوہر ،عبداللطیف شاہد،بلال کمبوہ،رانا عظمان و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے خود واقعہ کی تحقیقات کیں فضل حسین بخاری نے کہا کہ پولیس تھانہ ٹھینگی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پنچایتی نکاح کرنے والے ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پنچایت کے سرغنہ نمبردار یوسف،نکاح خوان اور دیگر پنچایتی ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد تمام افراد کو گرفتار کرکے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا نئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر