ملتان سے 30 اور 31 ویں حج پروازوں کے ذریعے 573 عازمین روانہ جبکہ رحیمیار خان سے حج آپریشن کے آغاز کیلئے تیاریاں مکمل

ملتان سے 30 اور 31 ویں حج پروازوں کے ذریعے 573 عازمین روانہ جبکہ رحیمیار خان سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سے حج آپریشن جاری، گزشتہ روز 30 ویں حج پرواز کے ذریعے 180 اور 31 ویں حج پرواز کے ذریعے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
393 عازمین حج کو سعودی عرب روانہ کیا گیا۔ آج 32 ویں حج پرواز کے ذریعے 180 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں حج ڈائریکٹوریٹ ملتان کے زیر انتظام چلنے والے حاجی کیمپ رحیم یار خان سے حج آپریشن کے آغاز کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 10 اگست کو حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز کو رخصت کریں گے۔ واضح رہے کہ رحیم یار خان سے 900 عازمین حج کو 8 حج پروازوں کے زریعے روانہ کیا جائے گا۔