نامعلوم افراد کی کینٹ بازاروں میں فائرنگ‘ حساس ادارے کا سب انسپکٹر شہید

نامعلوم افراد کی کینٹ بازاروں میں فائرنگ‘ حساس ادارے کا سب انسپکٹر شہید

ملتان، میلسی(کرائم رپورٹر، نمائندہ پاکستان) کینٹ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر شہید (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہوگیا۔ سب انسپکٹر یاسر منظور کو کینٹ صدر بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دن کے وقت نشانہ بنایا۔سی پی او ملتان سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے،سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا شہید ہونے والے سب انسپکٹر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کی شہادت پر فخر ہے۔ سماج دشمن عناصر ہمارے حوصلے کسی طور پست نہیں کر سکتے۔ دریں اثناء ملتان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے حساس ادارے کے سب انسپکٹر مہر یاسر منظور کا تعلق میلسی شہر سے ہے جو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے سابقہ ٹیچر مہر منظور احمد کے صاحبزادے تھے شہید یاسر منظور کے ایک بھائی مہر قیصر منظور پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہیں جو بلوچستان میں سی پیک منصوبے کے تحت بنائی جانیوالی شاہراہ پر اپنے فرائض کی ادائیگی پر مامور ہیں مہر یاسر منظور ملتان میں ملک کے اہم ترین حساس ادارے کی ایجنسی (آئی ایس آئی) میں بطور سب انسپکٹر ملتان میں تعینات تھے جنہیں شہید کا جسد خاکی میلسی لایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں حساس اداروں کے افسران، پولیس کے اعلیٰ حکام، سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

سب انسپکٹر شہید

مزید : ملتان صفحہ آخر