توہین عدالت کے نوٹس کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی، صدر بار کو دھمکیوں کیخلاف قراردادیں منظور

توہین عدالت کے نوٹس کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی، صدر بار کو دھمکیوں کیخلاف ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) جنوبی پنجاب کے وکلاء کنونشن میں توہین عدالت کانوٹس اورضلع لودھراں اورساہیوال کو دیگر بینچز میں مقدمات دائرکرنے کی اجازت کا حکم واپس لینے اور نوٹس واپس لینے تک ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ چیف جسٹس پاکستان سے معاملہ کونوٹس لینے اورقانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے صدربارشیرزمان قریشی کودھمکیاں دینے کیخلاف قراردادیں منظورکی گئیں ہیں۔مذکورہ قراردادیں گزشتہ روزڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان میں منعقدہ جنوبی پنجاب کے نمائندہ وکلاء کنونشن میں منظورکی گئیں ہیں۔قبل ازیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان شیرزمان قریشی نے کہاکہ پنجاب بارکی جانب سے معاملہ کی انکوائری کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں ملتان کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی ہے اس لئے اب کمیٹی کو انکوائری کیلئے اس بارہال میں آناہوگااوروکلاء لارجر بینچ کے ساتھ اس انکوائری کمیٹی کے پاس بھی پیش نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہاکہ عدلیہ کو ٹیکسٹائل مل کی طرح نہ چلایاجائے ورنہ وکلاء ٹیکسٹائل مل کا معاف کرایاگیا33 کروڑروپے کا قرضہ معاف کرانے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔انھوں نے کہاصوبہ بھرکی طرح اب لاہوربارکے ساتھ عدلیہ تنازعہ پر ججز کوکیوں واپس نہیں بلایاگیاہے اوراگرضلع لودھراں اور ساہیوال کی درخواستوں پرعمل ہوناہے توضلع جھنگ،میانوالی اوربھکر کو ملتان بینچ کے ساتھ شامل کرنے کی قراردادوں پر بھی عمل کیاجائے۔انھوں نے کہاچاہے ان کالائسنس معطل ہوجائے یاہتکھڑیاں لگ جائیں وہ وکلاء سے غداری نہیں کریں گے کیونکہ شیرکی ایک دن کی زندگی گیڈرکی سوسالہ زندگی سے بہترہے۔وہ سرفروش توبن سکتے ہیں لیکن ضمیرفروش نہیں بن سکتے ہیں اورآج کے بعدبارہال میں تمام وکلاء اپنے اختلافات باہرختم کرکے آئیں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان ایم یوسف زبیرنے کہاکہ وکلاء اتحادکی بدولت اب منزل قریب آگئی ہے اوراس اتحاد کواسی طرح قائم رکھیں اورکامیابی ہماری قدم چومے گی۔ممبرپنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی نے کہاکہ شیرزمان قریشی کو جیل بھجوانے کا خواب دیکھنے والے یادرکھیں کہ اسے گرفتارنہیں کیاجاسکے گااب پورے صوبہ کے وکیل متحد ہیں اورصفوں میں دراڑیں نہیں ڈالی جاسکتی ہیں۔ممبرپنجاب بارکونسل ممتازمصطفی نے کہاکہ بارایسوسی ایشنزہروکیل کی ماں اور باپ ہے اس لئے بارکے خلاف اقدام اپنے والدین کے خلاف اقدام کے مترادف ہے وکلاء قدم قدم پر عدلیہ کے وقارکو مقدم رکھتے ہیں لیکن پھربھی وکلاء کی توہین کی جاتی ہے۔وکلاء کالے کوٹ کی حرمت کے لئے متحدہیں اورچیف جسٹس پاکستان کو قراردادبھجوائی جائے۔ممبرپنجاب بارکونسل راناعارف کمال نون نے کہاکہ وکلاء کے خلاف تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اوروکلاء کازپر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے نیز جب تک لودھراں اورساہیوال کے مقدمات کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیاجاتاوکلاء سیسہ پلائی کی دیواربن کرسامنے کھڑے رہیں گے۔ممبر پنجاب بارکو نسل رفیق خان نیازی نے کہاکہ ہرتحریک میں میں غدارموجودہوتے ہیں لیکن یہ گبھرانے کی بات نہیں ہے وکلاء کے خلاف بات کرنے والے پہلے اپنے ادارے سے کرپٹ اور نااہل افرادکونکالنے کا وعدہ پوراکریں۔ممبر پنجاب بارکونسل عزیزاحمدخان پنیاں نے کہاکہ شیر زمان قریشی کے بغیرپنجاب بارکاکوئی اجلاس نہیں ہونے دیاگیا ہے اورنہ شیرزمان کے لارجربینچ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیاگیاہے یہ وکلاء کی لگائی گئی عدالت ہے اوریہاں تمام فیصلے وکلاء کریں گے۔ممبرپنجاب بارکونسل خواجہ قیصربٹ نے کہاکہ شیرزمان قریشی بطورصدرتوہین عدالت کیس میں پیش نہیں ہوسکتے ہیں اورنہ ہی وکلاء انھیں پیش ہونے دیں گے۔جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزادہ ندیم فریدنے کہاکہ تمام مسائل کاحل علیحدہ صوبہ ہے اس لئے وکلاء سازشوں سے بچتے ہوئے اپنے مقصدپریقین رکھیں جس سے کامیابی حاصل ہوگی۔سابق نائب صدرشیخ محمدفہیم نے کہاکہ وکلاء کی قربانیوں کی مثالیں بھری پڑی ہیں اس لئے وکلاء اپنے مقصدسے پیچھے نہیں ہٹیں گے اورمعاملات کوبرابری کی سطح پر حل کریں گے تاکہ باروبینچ دونوں کی عزت برقراررہے۔اس موقع پرممبرپنجاب بارکونسل افتخارابراہیم قریشی،میاں چنوں بارکیصدرچوہدری محمدکاشف اورجنرل سیکرٹری میاں مدثررضا،خانیوال بارکے صدر چوہدری عمرچیمہ اورجنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر،جنرل سیکرٹری وہاڑی باررائے محمد عامر،صدرکوٹ ادوبارعمرشریف چانڈیہ،جنرل سیکرٹری مظفرگڑھ بارمحمدبلال مستوئی ،جنرل سیکرٹری ڈی جی خان بارفہیم سعیدتنگوانی،صدرکبیروالہ بارمہرامتیازمرالی،دنیاپوربا ر کیصدر محمد عقیل گوندل اورجنرل سیکرٹری خواجہ محمدریاض،جنرل سیکرٹری میلسی بارناصرممتاز،صدر جہانیاں بار چوہدری اقبال سعیدگورایہ،صدرکروڑلعل عیسن بارراجہ فیاض احمد،ٹیکس بارملتان کے صدرشبیرفخرالدین اورجنرل سیکرٹری عمران غازی،بھکربارکے صدر اخترعلی اورجنرل سیکرٹری محمدعمرفاروق، لائبریری سیکرٹری ہائیکورٹ بارعاصمہ خان،امجدخان،عبدالستارملک نے بھی خطاب کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر