ملک کے پہلے سرکاری آٹزم سینٹر اوربیرل پرنٹنگ پریس کا افتتاح

ملک کے پہلے سرکاری آٹزم سینٹر اوربیرل پرنٹنگ پریس کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں شوروغیرضروری بالخصوص بلندآوازوں کی آلودگی انسانوں کی ذہنی نشونما پر نہ صرف منفی اثرات ڈال رہی ہیں بلکہ انکی قوت سماعت میں کمی کاباعث بھی بن رہی ہے اور اس جیسی کئی وجوہات کو ہم نے خاص و عام زندگی کے ہرحصہ میںیکسر نظرانداز کیے رکھا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان عمر کے اہم حصہ میں سماعت سے محروم ہوتا چلا تا ہے، یہ آلودگی عموما شہری علاقوں میں زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ خصوصی تعلیم سندھ کے خصوصی تعلیم کمپلکس ،گلستان جوہرمیں پاکستان اورسندھ کے پہلے سرکاری خود فکری سینٹر (Autism Centre)کے افتتاح ،پاکستان اور سندھ کے پہلے سرکاری بیرل پرنٹنگ پریس کے افتتاح اور سماعت سے محروم خصوصی بچوں میں محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے دیے گئے آلہ سماعت کی تقسیم کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں محکمہ خصوصی تعلیم سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹرذوالفقار شلوانی، محکمہ انسانی حقوق سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹرتنویراحمد قریشی ،ڈائریکٹرخصوصی تعلیم کمپلکس جھامنڈاس راٹھی،ڈائریکٹرمحکمہ انسانی حقوق سندھ اسلم کھوسو کے علاوہ محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت چلنے والے اسکولوں میں زیرتعلیم قوت سماعت سے محروم بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر