کھاڈی نے لگژری تھری پیس کلیکشن متعارف کرادیں

کھاڈی نے لگژری تھری پیس کلیکشن متعارف کرادیں

کراچی (پ ر ) پاکستان میں پریمئم کلاتھنگ کے سب سے بڑے برانڈ کھاڈی نے اپنے نئے لگثری اور مڈ سمر تھری پیس کلیکشنز متعارف کرادیں ہیں، متعارف کرائی گئیں کلیکشنز نہ صرف مشرقی خوبصورتی اور ورثہ کا ایک کلاسک مجموعہ ہے بلکہ اس میں صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف روایات کو یکجا کیا گیا ہے، جس میں روایتی ڈیزائن کے ساتھ جدید لباس کا حسین امتزاج ہے، یہ کلیکشنز کھاڈی کے کسی بھی ریٹیل اسٹور یا ای اسٹور سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس لگژری کلیکشن کا زیادہ تر حصہ ہلکے اور روشن کلرز پر مشتمل ہے، جسے پہن کر نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی ، جبکہ اس کے کلرز اور ایمبرائیڈری سے بھرپور پیچیدہ ڈیزائن دیکھنے والوں کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر