عوامی جلسہ سے مایوسی پیدا ہوئی ،نصر اللہ خان

عوامی جلسہ سے مایوسی پیدا ہوئی ،نصر اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ سوات( نما ئندہ پاکستان ) قومی وطن پارٹی مٹہ کے چیر مین نصرواللہ خان نے کہا ہے کہ کل مٹہ بازار میں ہونے والا احتجاجی جلسے سے عوام میں مایوسی پیدا کی ہے کیونکہ جب عوام کو کسی بات کی تکلیف ہو تو وہ حکومت وقت کو اپنے فریاد کیلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں لیکن جب حکومت وقت خود احتجاج کریں تو عوام کدھر جائیگی انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذمہ داروں کو اپنے ناکامی کی بعد پہلے مستعفی ہونا چایئے تھے بعد میں انکو سڑکوں پر احتجاج کرنے چایئے تھے کل ہونے والا احتجاج اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار اور عوام کی احتجاج تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کل مٹہ بازار میں حکومتی جماعت کی ہونے والے احتجاج عوام کیساتھ ایک اور مذاق تھا اور ایک ڈرامہ تھا انہوں نے کہا کہ حکومت کو سڑکوں پر نہیں بلکے اسمبلی فلور پر اواز اٹھانے اور اپنے حق چھین کر لینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب حکومت خود احتجاج کرتے ہیں تو پھر عوام کدھر جاکر اپنے فریاد کرینگے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ساڑھے چار سالوں میں بجلی کی مد میں عوام کیلئے کچھ نہیں کی ہو تو وہ اب کیا کرینگے انہوں نے کہا کہ شمولیت کیلئے ٹرانسفارمر اور بجلی کی کھمبے دینے والے حکومتی ذمہ دار بجلی کرنٹ کیلئے بھی کام کریں انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے بجلی کی مد میں کوئی کام نہیں کیا ہے تو یہاں کی لوگوں نے جن لوگوں کو ووٹ دیا ہے انہوں نے صوبے میں بجلی کیلئے کیا کیا ہے