مردان میں 4 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

مردان میں 4 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

مردان ( بیورورپورٹ) واپڈا پیسکو حکام نے شہر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا چیف ایگزیکٹو پیسکو شبیر احمد اورایس ای جمال الدین کی خصوصی ہدایات پر ایکسئن ون شارس خان نے سب ڈویژن ون کے ایس ڈی او عنایت اللہ اور لائن سپرنٹنڈنٹ عمیر خٹک کے ہمراہ شہرکے اہم شاہراہ نوشہرہ روڈ پر چھاپے کے دوران جعلی تھری فیز میٹر کے الزام پر شاہ زیب کے خلاف کاروائی کی اس طرح محلہ شاہ سوار بنک روڈ ،محلہ بامو خیل مردان خاص اور محلہ ڈھیلے میں کاروائی کے دوران عدنان،ذوالفقار ،سید بہار کورنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے دھرلیاگیا دریں اثناء ایکسئن ون شارس خان نے صارفین سے کہاہے کہ وہ بجلی چوری سے اجتناب کریں اوربروقت اپنے بلز اداکریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر