ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،5 کیخلاف مقدمات درج

ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،5 کیخلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ڈی او پیسکو (کینٹ) شوکت اللہ محسود ان ایکشن ،اباسین مارکیٹ حظیفہ سینٹر،بارگین سینٹراور کینٹ ایریا میں کاروائی ،ڈائریکٹ کنڈے پر تھانہ کینٹ میں چار اور تھانہ سٹی میں ایک مقدمہ درج کروادیا ،سات مشکوک میٹر تبدیل کر دیئے،کنڈا مافیا کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی ،شوکت اللہ محسود۔تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو رولر ڈویثرن حزب اللہ محسود کی ہدایت پر ایس ڈی او( کینٹ)شوکت اللہ محسود نے پیسکو ٹیم اور پولیس کے ہمراہ اباسین مارکیٹ،حظیفہ سینٹراور لغاری موٹرز کے علاقوں میں ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کاروائی کی اور تھانہ کینٹ میں چار اور تھانہ سٹی میں ایک بجلی چور کے خلاف 462-iکے تحت الگ الگ رپورٹ درج کروادی ،ایس ڈی او شوکت اللہ محسود کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی ر عائیت نہیں برتی جائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر