ٹانک ،لینڈ مائنز دھماکہ میں نوجوان شدید زخمی

ٹانک ،لینڈ مائنز دھماکہ میں نوجوان شدید زخمی

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے علاقہ مرغی باند میں لینڈ مائنز دھماکہ میں نوجوان شدید زخمی ،تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان منتقل۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان سب ڈویژن لدھاکے علاقہ مرغی باند میں منگل کی صبح رحیم اللہ نامی نوجوان رویڑھ چروانے کیلئے گھر سے نکلا کہ قریبی کھیتوں میں پہلے سے نصب شدہ لینڈ مائنز سے ٹکرانے کے نتیجہ میں زور دار دھماکہ ہواجسکے نتیجہ میں رحیم اللہ نامی نوجوان کا پاؤں شدید زخمی جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں کٹ گئیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر