آئندہ انتخابی اتحاد والوں کو بھی بری شکست دیں گے ،شکیل ایڈوکیٹ

آئندہ انتخابی اتحاد والوں کو بھی بری شکست دیں گے ،شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ائندہ انتخابات میں مخالفین اکٹھے ہوکرپھربھی پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکی گی کیونکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف آوازبلندکرکے ایک منتخب وزیراعظم کوگھربیھج دیاگیا ائندہ کیلئے بھی اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اورکرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک ارام سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزمختلف مقامات پربڑے بڑے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں نوازشریف اورزرداری نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے جس کی وجہ سے ملک کابچہ بچہ مقروض ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان اقتدارمیں اکرملک سے کرپشن کاخاتمہ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے عوام کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحدہوجائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر