مردان ،نوجوان نے ماں سے تکرار کے بعد خودکشی کرلی

مردان ،نوجوان نے ماں سے تکرار کے بعد خودکشی کرلی

مردان ( بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ گوجرگڑھی میں نوجوان نے ماں سے تکرا رکے بعد زہریلی دواکھاکرخودکشی کرلی اس حوالے سے بنگلہ کلے گوجرگڑھی کے رہائشی اجمل شاہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کے سترہ سالہ بیٹے داور شاہ کو ماں نے سوداسلف لینے کے لئے پانچ ہزار روپے دیئے تھے جو اس سے گم ہوگئے اس معاملے پر اس کی ماں سے تکرارہوئی اور بعدازاں وہ گھر سے ناراض ہوکر چلاگیاتھا منگل کے روز پولیس کو اس کے گھر کے قریبی کھیتوں میں داورشاہ کی لاش پڑی ملی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر