شبقدر ،محنت کش کا گھر سیلاب کی نذر ،کوئی پرسان حال نہیں

شبقدر ،محنت کش کا گھر سیلاب کی نذر ،کوئی پرسان حال نہیں

شبقدر(نامہ نگار) حالیہ سیلاب سے گھر کی چار دیواری ،تین عدد کمرے اور ایک برآمدہ مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔ حکومتی امداد کے منتظر ، کوئی پرُسان حال نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ شبقدر کے قریب گاؤں مردانہ کے محنت کش ، غریب شخص عفیر اللہ نے صحافیوں کو فریاد بیان کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گھر کی مہندم ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کر کے اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے گھر دوبارہ تعمیر کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکومتی اہلکاروں کی طرف سے تاحال کوئی امدادی پیکج سامنے نہیں آیا۔ ا نہوں نے فلاحی اداروں اور صوبائی اور مرکزئی حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات صادر فرمادیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر