تخت بھائی ،ہوٹل میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

تخت بھائی ،ہوٹل میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

تخت بھائی( نامہ نگار ) تخت بھائی کے علاقہ سری بہلول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔ لاکھوں کا نقصان ۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ ملاکنڈ پر واقع سری بہلول پل کے قریب ایک جیو پائندہ خیل ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ہوٹل میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر جبکہ ایک عدد موٹر سائیکل اور موٹر کار کو جزوی نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈئیر نے پہنچ کر آگ پر قابوں پا لیا۔ تحصیل ناظم ممتاز علی مہمند، یو سی سری بہلول کے ناظم حاجی شہزاد میر اورسماجی رہنماء سعادت خان تاوانی نے متاثرہ ہوٹل کا دورہ کرتے ہوئے مالکان محمد نواب ولد گلے اور امیر محمد ولد مومن خان کے ساتھ اظہار ہمدردی جبکہ ممتاز علی مہمند نے متاثرہ ہوٹل کا دورہ کر کے ان کے لیے 20ہزار روپے مالی امداد کا علان کیا۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر