پختونوں کے لئے نواز شریف اور عمران خان ایک جیسے ہے : سردار حسین بابک

پختونوں کے لئے نواز شریف اور عمران خان ایک جیسے ہے : سردار حسین بابک

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک نے کہاہے کہ عمران خان نے پنجاب کے قومی اسمبلی کے نشستوں کے حصول کے لئے خیبر پختون خواہ کے وسائل لوٹا دئے ۔پختونوں کے لئے نواز شریف اور عمران خان ایک جیسے ہے ۔دونوں نے پختون قوم کے لئے کچھ نہیں کیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے ایک پختون بیٹی کی جس طرح تذلیل کی ۔کسی بھی سیاسی پارٹی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت نے چار سالوں کے دورران صوبہ خیبر پختون خواہ میں کو ئی تبدیلی نہیں لائی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے بونیر یو نیورسٹی کا اعلان دھوکہ ہے ۔جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام مذہب کا نام استعمال کرکے اقتدار تک پہنچنا چاہتے ہے ۔2018 کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بونیر کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقہ ڈوکڈہ میں اہم شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اہم درجنوں کارکنوں شہاب الدین باچا۔میاں سید حضرت باچا۔شیر محمد ۔انورذادہ ۔شاہد ذادہ اور دیگر اہم کارکنوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اہم شمولیتی تقریب سے اے این پی کے سابق امیدوار اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی رووف خان ۔شمس بونیری ایڈوکیٹ ۔افسر خان اف سلطان وس ۔سابق ایم پی اے سید رحیم خان ایڈوکیٹ ۔میاں سید لائق باچا اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔مقررین نے کہا کہ اے این پی پختونوں کی واحد ترجمان پارٹی ہے ۔جنہوں نے ہر برے وقت میں پختونوں کا ساتھ دیا ۔پختونوں کے پانچ لاکھ سے زائید شناحتی کارڈ بلاک تھے ۔جسکے لئے آواز اے این پی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اٹھائی ۔سردار خسین بابک نے کہا کہ پانامہ لیکس میں اے این پی کے کسی لیڈر کا نام تک نہیں ہے ۔سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے دور میں گیارہ مرتبہ بونیر کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے تھے ۔جبکہ موجودہ وزیر اعلی نے ایک مرتبہ بھی بونیر انے کی زحمت نہیں کی ۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر