کتاب سخن ورانِ چکوال کی تقریب رونمائی13اگست کو ہوگی

کتاب سخن ورانِ چکوال کی تقریب رونمائی13اگست کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال کے اہل قلم پر لکھی ہوئی کتاب سخن ورانِ چکوال کی تقریب رونمائی13اگست کو رات سات بجے جناح ہال بلدیہ میں منعقد ہوگی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور اے ڈی سی جی شجاعت قطب بھٹی اہل قلم میں کتابوں کے نسخے تقسیم کریں گے ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ اسی دوران کل پاکستان جشن آزادی مشاعرے کا بھی انعقاد ہوگا جس کی صدارت معروف شاعر حلیم قریشی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی شہاب صفدر ہونگے۔ بزم ادبیات پاکستان چکوال میونسپل کمیٹی چکوال کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔