چکوال، مسجد پر دو سپیکر لگانے والے منتظم کیخلاف مقدمہ درج

چکوال، مسجد پر دو سپیکر لگانے والے منتظم کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ جھامرہ میں مسجد پر دو سپیکر لگانے والے منتظم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر بدر منیر نے جانچ پڑتال کے دوران جامعہ اہلسنت جھامرہ مسجد کے منتظم امام گلستان ولد احمد دین جس نے مسجد کے مینار پر دو عدد غیر قانونی لاؤڈ سپیکر نصب کر رکھے تھے جبکہ پنجاب حکومت نے صرف ایک لاؤڈ سپیکر کی اجازت دے رکھی ہے۔ منتطم مسجد کیخلاف چھ پنجاب ساؤنڈ سسٹم کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر