سہیل انور سیال نے بینک منیجر کے قتل کا نوٹس لے لیا

سہیل انور سیال نے بینک منیجر کے قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران بینک منیجر کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فوری طور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے چوبیس گھنٹوں کے اندر واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر