نوکیا6 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا

نوکیا6 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے اسمارٹ فون Nokia 6 کی پاکستان میں فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ اینڈرائیڈ کی پاور سے چلنے والا یہ تیسرا اسمارٹ فون ہے جو پاکستان بھر میں تمام مقامی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔اس سال کے آغاز میں بارسلونا، اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائی گئیں ان ڈیوائسز میں اعلیٰ ترین کاریگری، منفردڈیزائن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فیچرزموجود ہیں جو آپ کو اپنا فون اپنے انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔پاکستان میں Nokia 6متعارف کرانے کے موقع پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ، کامران خان نے کہا،’’موبائل ورلڈ کانگریس،بارسلونا، میں Nokia اسمارٹ فون کی رینج متعارف کرانے کے بعد سے اب تک ہمیں دنیا بھر سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جو Nokia فونز کے اس نئے باب کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘‘کامران خان نے مزید کہا’’آج ہمیں پاکستان میںNokia 6 متعارف کرانے پر بہت خوشی ہے۔یہ اسمارٹ فون ایک انتہائی پرکشش قیمت، انتہائی زبردست ڈیزائن کے ذریعے اعلیٰ کارکردگی اور شاندار انٹرٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔یہ فون اعلیٰ معیار اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ زبردست آواز، نمایاں روشن اور رنگین 5.5انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین کے ذریعے لوگوں کو بہترین تجربہ فراہم کرتاہے۔6 Nokia کی یونی باڈی (unibody) کو 6000سیریز ایلومینم کے سنگل بلاک سے بنایا گیا ہے۔ دو اسپیکروں کے ساتھ اس اسمارٹ فون کا آڈیو ایمپلیفائر صارفین کو نہایت ہی بے مثال اور واضح آواز کا تجربہ دے گا۔جب کہ ڈولبی ایٹموس (Dolby Atmos 174) شاندار انٹرٹینمنٹ کا تجربہ دے گا۔