عائشہ احد کی رانا ثناء اللہ کیخلاف درخواست لاہور پولیس سے جواب طلب

عائشہ احد کی رانا ثناء اللہ کیخلاف درخواست لاہور پولیس سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس سے 9اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس نے عائشہ احد کی علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور پولیس سے درخواست دہندہ اور اس کے خاندان کے افراد کو خطرہ ہے، وزیر قانون کی طرف سے درخواست گزار کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن)کی قیادت درخواست گزار اوراس کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا چکی ہے، عائشہ احد ملک نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکے اور درخواست گزار اور اس کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے جنوبی چھاؤنی پولیس سے آج 9اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔

عائشہ احد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر