نواز شریف کی ریلی روکنے بارے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ

نواز شریف کی ریلی روکنے بارے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن )سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کی احتجاجی ریلی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پردلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی احتجاجی ریلی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل عثمان بسرا ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ العمل ہے نوازشریف کی ریلی نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ ریلی کے دوران مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے آمنے سامنے آنے کے بھی خدشات ہے سپریم کورٹ کے حکم پر نااہل قرار دئیے جانے کے بعد سابق نااہل وزیر اعظم نے احتجاج کا اعلان کیا تھاجس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کیا اگر پنجاب سے ریلی شروع کی جائے تو عدالت نااہل وزیر اعظم کو ریلی سے روک سکتی ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان بسرا نے دلائل دئیے کہ ریلی کی شروعات اسلام آباد سے کی جارہی ہے عمران خان کے دھرنے پر بھی عدالت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھی بعدازں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا واضع رہے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مسلم لیگ نواز ،نواز شریف ،وزارت داخلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔
فیصلہ محفوظ