بلاول بھٹو زرداری سے عزیز الرحمن چن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے عزیز الرحمن چن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی قیادت میں محمد اشرف بھٹی ‘ فیصل میر‘ راجہ عامر خان کی ملاقات اس ملاقات میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار اور لاہور کی پارٹی کی صورت حال اور بالخصوص ملک کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے غورو غوص کیا گیا ۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اس وفد نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے بریف کیا اور چئیرمین کو پارٹی کی لاہور کی مکمل صورت حال سے تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مشاورت کے ساتھ این اے 120میں پارٹی کے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا اور مشاورت کیساتھ ہی اس حلقہ میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کو آگھے بڑھایا جائے گا پیپلز پارٹی کوئی بھی انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑے گی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے لئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ محمد اشرف بھٹی ‘ حافظ میاں زبیر کاردار اور فیصل میر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدائت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ ہدائت گزشتہ روز اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی صدارت میں ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے قومی ا سمبلی کے حلقہ میں الیکشن لڑوانے کے لئے فیصل میر کے نام پر اتفاق رائے ہونے کا قومی امکان ہے لیکن چونکہ اس ملاقات میں پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ موجود نہیں تھے اس لئے بلاول بھٹو نے فی الحال ان راہنماؤں کو ہدائت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی تو جمع کروائیں لیکن پارٹی کس امیدوار کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کرتی ہے اس کا فیصلہ جلد ہی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

پیپلز پارٹی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر