لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سائیکا ٹری کو پاکستان کی پہلی جدید مشین مہیا کر دی گئی : ذوالفقار علی

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سائیکا ٹری کو پاکستان کی پہلی جدید مشین مہیا کر دی گئی : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سائیکاٹری یونٹ کو پاکستان کی پہلی جدید مشین مہیا کردی گئی ہے ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق اس مشین سے ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی او ر دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جارہاہے بیان کے مطابق سائیکاٹری یونٹ کے انچارج پروفیسرمختیار عظیمی کی کوششوں سے یہ مشین انگلینڈ سے ایل آر ایچ کو عطیہ کی گئی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ واحد مشین ہے جس کو آپریٹ کرنے کے لئے سائیکاٹر ی وارڈ کے ڈاکٹروں نے انگلینڈ میں باقاعدہ تربیت لی ہے ڈاکٹر مختیار عظیمی کے مطابق مذکورہ مشین سے نفسیاتی مسائل سے دوچار مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ یہ ایک جدید تکنیک ہے جس سے ذہنی امراض اور ڈپریشن کا علاج جدید تقاضوں کے عین مطابق کیا جائے گا اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے کہا کہ جدید دورمیں ٹیکنالوجی اور مشینوں سے علاج معالجے میں کافی بہتری آئی ہے اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ مریضوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بہتر طبی سہولیات دیں۔