محکمہ بلدیات کا ڈسٹرکٹ کونسل کا سیکرٹریٹ نائب ناظم کے ماتحت کرنے کا اعلان

محکمہ بلدیات کا ڈسٹرکٹ کونسل کا سیکرٹریٹ نائب ناظم کے ماتحت کرنے کا اعلان

پشاور( سٹاف رپورٹر )محکمہ بلدیات ،الیکشن و دیہی ترقی خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کا سیکرٹریٹ نائب ناظم کے ماتحت ہوگا اور ڈسٹرکٹ کونسل کے مختص کردہ بجٹ میں سے اس کے لئے الگ بجٹ مختص ہوگا جبکہ سیکرٹری ڈرائنگ و ڈبرسنگ آفیسر ہوں گے اور نائب ناظم پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر ہوں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات،الیکشن و دیہی ترقی حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر