بٹ خیلہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ میں رولر گاڑیوں کی آمدن میں خرد برد کا انکشاف

بٹ خیلہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ میں رولر گاڑیوں کی آمدن میں خرد برد کا ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ سی ا ینڈڈبیلومالاکنڈمیں رولرگاڑیوں کے امدن کے رقم میں وسیع پیمانے پر کرپشن افسران کے خلاف ایف آئی اردرج ہونے کاامکان ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گرشتہ دورحکومت میں محکمہ سی اینڈڈبلیومالاکنڈکے پانچ قیمتی رولرگاڑی لاپتہ تھی پی ڈبلیوڈی لیبریونین (سی اینڈڈبیو)ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی صدرگل زمین خان کی جانب سے احتجاج اوراخباری بیانات جاری کرنے پرافسران نے رولرگاڑیوں کومالاکنڈمنتقل کردیاہے جبکہ گاڑی کے امدن کے رقم خردبردکاشکارہوچکاہے اورلاج بک بھی گم کردیاہے ۔پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین نے انکشاف کیاہے کہ جوگاڑی مالاکنڈکوحوالہ کردی گئی ہے وہ صرف اورصرف خانہ پری کردی گئی وہ وہی گاڑی نہیں ہے جوضلع مالاکنڈکے تھی ۔انہوں نے نیب اوردوسرے اداروں سے فوری اپیل کرنے کی اپیل کی ہے دوسری جانب ذرائع سے معلو م ہواہے کہ مذکورہ گاڑیوں کے رقم خردبردکرنے پرافسران کے خلاف ایف آئی اردرج ہونے کاامکان ہے بہت جلدان کے خلاف ایف آئی اردرج ہوجائیگی یاافسران پیسے جمع کرادیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر