ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ،ترجمان

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ،ترجمان

پشاور (کرائمز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں تہکال میں ہنگامی بنیادوں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور اسپرے کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے متا ثرہ مریضوں کی خصوصی وارڈز میں علاج جاری ہے مینا ء خان آفریدی ترجمان ضلعی حکومت۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کے ترجمان اور ڈسٹرکٹ ممبر ضلع کونسل پشاور میناء خان آفریدی نے گزشتہ روز مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے (جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی اور ضلعی حکومت ڈینگی سے متاسرہ علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور ڈینگی کے مریضوں کی کوئی دیکھ بھال نہیں ہورہی اورصوبائی حکومت اور ضلعی حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ) اس بیان پر ڈسٹرکٹ ممبر مینا خان اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی کے کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہی صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے ڈینگی کے کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں پشاورکے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور تہکال کے متاثرہ یونین کونسلز 38,39, اور 40 میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ سپرے اوردیگر ضروری اقدامات کئے اس کے علاوہ ضلعی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں شروع کردی ‘ جس کے لئے 2015 اور 2016 ء میں خصوصی مہم چلائی گئیں جس کی وجہ سے 2015 ء اور 2016 ء میں ڈینگی کے کوئی کیسز رجسٹرڈ نہیں ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوام میں شعور اجاگرکرنے کی مہم میں ڈسٹرکٹ ممبران کے ساتھ اپنے 58ہاتھ سے گھر گھر ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کئے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے حال ہی میں کیسزرجسٹرڈ ہونے کے بعد بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ضلع ناظم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر