شبقدر پولیس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون،درجنوں افراد گرفتار

شبقدر پولیس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون،درجنوں افراد گرفتار

شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر پولیس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون ۔ تجاوزات بنانے والے درجنوں افراد گرفتار کرکے مقدمات درج ۔ بازار میں تجاوزات بنانے والوں کے ساتھ نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ منشیات فروشی سے علاقہ صاف کرنے میں عوام کا تعاون مثالی ہیں ۔ شبقدر بازار میں مختلف شاہراہوں پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ ایس ایچ اوتھانہ شبقدر نے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے ہدایت پر بازار میں مختلف شاہراہوں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات لگانے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران کئی تھڑے بھی مسمار کر دیئے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر بسم اللہ جان نے بازار میں تجاوزات بنانے والوں کو خبر دار کیا کہ بازار میں تجاوزات بنانے والے سے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں منشیات فروشی اور منشیات کے خلاف پولیس نے عوام کے رعاون سے بڑی کامیابی حاصل کی ہیں ۔ اور گذشتہ روز ایک منشیات فروش سے 3000گرام چرس برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں منشیات فروشی اور منشیات کے خلاف عوام کی بھرپور تعاون سے جلد علاقہ منشیات فروشی سے پاک کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعائت اور سفارش کے مستحق نہیں اس لئے ان انسان دشمن عناصر کی سفارش یا رعائت کیلئے وقت ضائع نہ کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر