ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،28 گرفتار

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،28 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر درابن پولیس کا تلو کر، گرہ لیل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،چھ رائفل ،تین بندوق ودیگر اسلحہ برآمد کر کے 28مشکوک افراد گرفتار کر کے آٹھ افراد کے خلاف الگ الگ رپورٹ درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر درابن پولیس نے تلوکرکے علاقہ میں اشتہاری ملزم نجیب اللہ کو پناہ و خواراک دینے پر شاہ نواز ولد شیر محمد سے دو رائفل اور ایک بندوق برآمد کرلی اور شاہ نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اسی طرح تلوکراور گرہ لیل میں چار رائفل،دو بندوق،ایک پستول،45کارتوس برآمد کر کے 28مشکوک افراد گرفتار کر کے آٹھ افراد کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلئے جبکہ57مکانات کی چیکنگ بھی کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر