جمرود ،سور کمر لائن نمبر تھری کی بجلی تین دن سے غائب

جمرود ،سور کمر لائن نمبر تھری کی بجلی تین دن سے غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود ( نمائندہ خصوصی پاکستان) سور کمر لائن نمبر تھری کی بجلی تین دن سے غائب۔ تفصیلات کے مطابق لائن نمبر تھری سے علاقہ سورکمر ، شاہ گئی اور علی مسجدکو بجلی دیا جاتا ہے ۔لیکن چوبیس گھنٹوں میں دس مینٹ کے لئے بھی بجلی بھی نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے باشندوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے۔ کہ علاقے میں پینے کا پانی بھی نہیں ہوتا۔جو علاقہ کر بالا کامنظر پیش کرتا ہے۔مقامی باشندوں نے ایکسین اورپولیٹیکل ایجنٹ سے پر زور مطالبہ کیا ہیں۔کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔