امسال جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،ڈی سی مردان

امسال جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،ڈی سی مردان

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ اس سال جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب پختونخواہ ہاؤس میں منعقد ہوگی جس کی صدارت کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کرینگے۔ جس میں ضلع بھر کے مشران، عوامی و بلدیاتی نمائندے، شہداء کے ورثاء، بورڈ امتحان میں نمایا پوزیشن لینے والے طلباء و دیگر عمائدین حصہ لیں گے۔ علاوہ ازین صوبائی کھیلوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والا دستہ شہر کا دورہ کرے گا۔ بازاروں دکانوں کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔ سکولوں ، کالجوں میں خصوصی تقریری مقابلوں و ملی نغموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ سرکاری ، نیم سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں پر چراغاں ہوگا۔ گھر ، دکان یا بازار کی سجاوٹ کے مقابلے میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اس کے علاوہ، ضلع میں صفائی کی حصوصی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر