حق رائے دہی ہر شہری کا بنیاد یاور آئینی حق ہے: ذیشان خان

حق رائے دہی ہر شہری کا بنیاد یاور آئینی حق ہے: ذیشان خان

ہنگو ( بیورورپورٹ)الیکشن کمشنر ضلع ہنگو زیشان خان نے کہا ہے کہ حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال ملک کے ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے متعارف کردہ جدید نظام کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کو تحریری درخواستوں پر ملک کے کسی بھی حصے میں حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔پریس کلب ہنگو میں ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر ہنگو محمد زیشان خان نے کہا کہ سال 2013کے عام انتخابات میں ضلع ہنگو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2لاکھ سات ہزارتھی جبکہ الیکشن کمیشن کے جاری ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم کے انتھک جدوجہد سے ضلع بھر میں آئیندہ عام انتخابات برائے سال2018کے لئے مجموعی طور پر اب تک2لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز کا اندراج ریکارڈ پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے55فیصد جدوجہد کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔محمد زیشان خان نے کہا کہ حق رائے دہی کے آئینی و قانونی آزادانہ استعمال اور شہریوں بالخصوص خواتین کو 100فیصد انتخابی عمل کا حصہ بنانے اور ان کے ووٹ ڈالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے میں الیکشن ریفارمز نہایت معاون ثابت ہوگا جو کہ جلد پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔جس کے تحت انتخابی عمل میں خواتین کی پولنگ کی مناسب شرح نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ پولنگ سٹیشن کے انتخابی نتائج تسلیم نہ ہونے کا فیصلہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آئیندہ عام انتخابات میں پولنگ کی شرح میں اضافہ کے لئے زرائع ابلاغ کے اداروں اور صحافی برادری سے روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حق رائے دہی سے متعلق آگاہی مہم میں میڈیا کا کرار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو ضلع بھر میں تمام یونین کونسلز میں آگاہی پروگرامات الیکشن کمیشن کے شیڈول کا حصہ ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر