شا نگلہ میں وکلاء کا سانحہ کوئٹہ میں شہید 56وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

شا نگلہ میں وکلاء کا سانحہ کوئٹہ میں شہید 56وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ میں وکلاء کا سانحہ کوئٹہ میں شہید 56وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ۔اجتماعی دعا مانگی گئی۔ شانگلہ بار الپوری سمیت پورن ،بشام ،چکیسرمیں وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ ۔باررومز میں قران خوانی،شہیدوں کی درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ،وکلاء کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی۔پاکستان بارکونسل کی ہدایت پرخیبر پختون خوا بارکونسل کی کال پر منگل کے روز ملک کے دیگر اضلاع کی طرح شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری نے ضلع بھر کے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا ،بار روم الپوری میں منعقدہ مزمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شانگلہ بارایسوسی ایشن کے صدرشیبرخان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہ فوادخان شاہ پور ی دیگر نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والے وکلاء نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہے ایسے دھماکوں کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں دہشتگردی میں وکلاء نے عوام کے ساتھ قربانیاں دی ہیں شہداء کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے ورثاء شہداء کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وکلاء رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے وکلاء کے ورثاء کو فلفور معاوضہ ڈبل کرکے ادائیگی یقینی بنایا جائے۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لائر کو مکمل تحفظ فراہم کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر