بس ریپڈٹرانزٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک پلان کے حوالے سے اجلاس
پشاور( کرائمز رپورٹر)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT ) کے زیر تعمیر منصوبے کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کا پلان مرتب کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کے روزپشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت انکے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی کے علاوہ ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے اور محکمہ اصلاحات کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کے تعمیراتی کام کے دوران شہر کے مختلف روٹس کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرنے کے سلسلے میں متعدد تجاویز پر غور و خوض ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کے تعاؤن سے پختونخوایف ایم ریڈیو پشاور سے ٹریفک پلان کے متعلق عوام کو باخبر رکھنے کیلئے وقتاً فوقتاً پبلک سروس میسجز جاری کئے جائیں گے تا کہ عوام کو متبادل روٹس کے متعلق بر وقت آگاہی حاصل ہو اور کنسٹرکشن کی وجہ سے روڈ بند ہونے کی صورت میں لوگ متبادل راستہ استعمال کرکے تکلیف سے بچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیوں کے ساتھ Coordinate کرکے مذکورہ میسج عوام تک پہنچانے کا کام تسلی بحش طریقے سے انجام دیں۔اجلاس میں BRT کے تعمیر کے کام کے دوران عوام کو ٹریفک پلان سے خبردار رکنے کے لئے کنٹرول روم کے قیام، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ اور حاجی کیمپ اڈہ میں بڑے سائز کے فینا فلیکس اویزاں کرنے اور پمفلٹس کے تقسیم کرنے پر بھی زور دیا گیا
Back